جرمن باشندوں کو یورپی ممالک کے سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

September 26, 2020

برلن(اے پی پی)جرمن حکومت نے مختلف یورپی ممالک کے مزید گیارہ خطوں کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے پرخطر قرار دے دیا ہے۔ جرمن شہریوں کو ان خطوں کے کاروباری یا سیاحتی سفر کے خلاف تنبیہ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے نگران جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووڈ - 19کے وبائی پھیلاؤ کے باعث جو علاقے زیادہ خطرناک ہو چکے ہیں، ان میں جمہوریہ چیک ، آسٹریا کی ریاست فورآرل بیرگ اور نیدرلینڈز کا صوبہ اترَیشت نمایاں ہیں۔ جرمن حکومت نے جن دیگر یورپی ممالک کے مختلف حصوں کو خطرناک قرار دیا ہے، ان میں ڈنمارک، آئرلینڈ، پرتگال اور سلووینیا بھی شامل ہیں۔ ان خطوں سے واپس آنے والے جرمن باشندوں کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔