شیخ نذیر حسین مختصر علالت کے بعد بولٹن میں انتقال کرگئے

September 30, 2020

بولٹن / ہیلی فیکس (ابرار حسین / نمائندہ جنگ) میرپور آزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت آزاد کشمیر کے سابق صدر مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان (مرحوم) کے قریبی ساتھی اور بینظیر بھٹو مرحومہ کے پولیٹیکل ایڈوائزر شیخ ارشد برقی کے سسر شیخ نذیر حسین برطانیہ کے شہر بولٹن میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی موت کی خبر نہ صرف برطانیہ بلکہ آزاد کشمیر کے طول و عرض میں بھی انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی۔ مرحوم کے اچانک انتقال پر کمیونٹی رہنمائوں اور ان کے چاہنے والوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا۔ مرحوم1976ء میں پہلی بار برطانیہ آئے، مگر انہوں نے برطانیہ کو اپنا مسکن بنانے کی بجائے واپس وطن جانے کو ترجیح دی، وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کی ضد اور دوست احباب کے بار بار اصرار پر1990ء میں ایک بار پھر برطانیہ آئے اور کئی بار کوشش کرنے کے باوجود واپس نہ جاسکے اور بالآخر انہوں نے برطانیہ میں مکمل سکونت اختیار کرلی۔ مرحوم کی آزاد خطہ کی حکومتی سطح پرر سائی کے باعث وہاں کی بڑی بڑی سڑکیں بنانا اور انہیں مرمت کرنا ان کے ٹھیکے میں شامل تھا، جس سے وہ ایک کنٹریکٹر کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے۔ مرحوم سیاسی سطح پر مسلم کانفرنس کے بانی چوہدری غلام عباس مرحوم سے لے کر سردار عبدالقیوم خان مرحوم تک مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں آواز بلند کرتے رہے، گزشتہ چند ہفتوں سے مرحوم طبیعت کی ناسازی کی شکایت کررہے تھے اور بالآخر حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ سید تصور حسین شاہ نے پڑھائی جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعدازاں انہیں بولٹن کے مقامی قبرستان میں سوگواروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ بزرگ کشمیری رہنما کی اچانک وفات پر برطانیہ کے مختلف شہروں کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں سمیت صحافتی تنظیموں کے اراکین نے بھی دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص مہمان نواز اور انسان دوست شخصیت کے ملک تھے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کو ایک عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔ تعزیت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی، بزرگ کشمیری رہنما سالار ممتاز احمد چشتی، بولٹن کونسل کے کونسلرز مدثر دین، راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، چوہدری اختر زمان، راجہ خرم رئوف کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان، پیپلز پارٹی برطانیہ کے ریکارڈ سیکرٹری نصراللہ مغل، بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، حاجی ناصر شیر، سینئر نائب صدر شیخ یاسر وسیم، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمن، سرپرست اعلیٰ چوہدری نثار حسین، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد، تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے سابق جنرل سیکریٹری نوید اختر بھٹی، مولانا عبدالرزاق، مکہ مسجد کے سابق صدر راجہ ظفر اقبال، راجہ محمد اعظم، راجہ طلعت جمیل، صوفی خلیفہ مشتاق حسین، آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین، صاحبزادہ نورالعارفین، سلطان العارفین نوٹنگھم سے سابق ایم ایل اے راجہ منشی خان، برمنگھم سے سابق صدر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ محمد ظہور خان، رضا خان، سردار اکرم، راجہ اسحاق صابر، چوہدری محمد خان، سابق ایم ایل اے، شبیر ملک، راجہ یعقوب خان، چوہدری محمد زیارت، راجہ محمد اسحاق، فردوس بیگ، ریاض بٹ، ملک امتیاز، ممتاز بٹ، سابق صدر مسلم کانفرنس برطانیہ ڈاکٹر ریاض محمود، راجہ علی اصغر، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی، کونسلر عتیق الرحمن، زبیر کیانی، فہیم کیانی، صدر تحریک کشمیر برطانیہ، تحریک حق خودارادیت برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، تحریک انصاف اولڈہم کے چوہدری سردار محمد، تحسین گیلانی، محمد عارف، چوہدری محمد شاہنواز پی پی پی صدر برمنگھم مشتاق شاہد، راجہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، چوہدری فریاد الٰہی، چوہدری سعد الٰہی، چوہدری اسد یاسین، چوہدری ناصری اسین، راجہ ذوالقرنین، ولور ہپمٹن کے محبوب الٰہی بٹ، ندیم ارشاد، چوہدری محمد اسحاق، فیاض بشیر، جنگ کے صحافی ظفر تنویر نے انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مرحوم کے ساتھ گزشتہ55برس سے گہری رفات تھی، پرانے میرپور سے لے کر نیو میرپور تک ان کے ساتھ گزارئے ہوئے دنوں کی یاد ہمیشہ تڑپاتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری جہانگیر کے علاوہ آزاد کشمیر سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق الرحمن، مہرالنساء سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس، چوہدی محمد یاسین، پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین، مجلس عاملہ کی رکن شہناز خان، سمیعہ ساجد، سمیعہ فیاض، محمونہ کیانہ، ریحانہ خان، بلدیہ کوٹلی کے سابق چیئرمین خورشید احمد قادری، جاوید قادری، مسلم لیگ کے شیخ عمر شوکت اور دیگر شامل ہیں۔علاوہ ازیں بزرگ کشمیری رہنما شیخ نذیر حسین کے انتقال پر برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں شیخ ابرار حسین، نمائندہ جنگ زاہد انور مرزا، چوہدری راشد، ڈاکٹر عامر بشیر مرزا، علامہ قاری محمد عباس، راجہ منیر حسین گوجر خانوی اور دیگر نے مرحوم کے صاحبزادے شیخ سعید، شیخ وحید، شیخ سرفراز اور دیگر لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم شیخ نذیر حسین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔