کورونا وباء میں بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، میرا

September 30, 2020


اداکارہ میرا نے کورونا وبا کے دوران اسکولوں سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اگر میرے بچے ہوتے تو انہیں کبھی اسکول نہیں بھیجتی۔

میرا نے پاکستان کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پانچ ہزار پودے لگانے کا اعلان کر دیا۔

ملک کو سر سبز بنانے کے لیے نجی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ شجر کاری مہم میں اداکارہ میرا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میرا نے ایک سال میں پانچ ہزار پودے لگانے کا بھی اعلان کیا۔

میرا نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے لوگوں سے فاصلے پر رہنے کا کہا ہے۔

تعلیم سے متعلق بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ کورونا وباء میں بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اگر میرے بچے ہوتے تو انکو کبھی اسکول نہیں بھیجتی، شجرکاری مہم میں اداکارہ میرا نے نجی انسٹیٹیوٹ کے احاطے میں اپنے نام کا پودا بھی لگایا۔

کراچی کے حالات پر اداکارہ میرا نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے حالات پر افسوس ہے، کراچی والوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

میرا نے کہا کہ سیاست میں آنا کوئی بری بات نہیں، ہر اداکار سیاست میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے لوگوں کو پڑھنا اور سیکھنا پڑے گا۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کورونا سے پریشان ہوں، بینک کے قرض کا مسئلہ ہے، وقت پر ادا نہیں کرپائی۔