گدگدیاں

October 04, 2020

ایک آدمی نجومی کے پاس گیا اور بولا، "میری ہتھیلی میں کھجلی ہورہی ہے۔"

نجومی بولا، "تم کو جلد ہی دولت ملنے والی ہے۔"

آدمی بولا، "میرے پاؤں میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔"

نجومی بولا، "تم سفر بھی کرو گے۔"

آدمی بولا، "میرے سر میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔"

نجومی جھلا کر بولا، "چلو بھاگو یہاں سے، تمہیں تو خارش کی بیماری معلوم ہوتی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک بچہ رو رہا تھا۔ ۔ باپ نے رونے کا سبب پوچھا تو بولا ،’’دس روپے دیں تو بتاؤںگا‘‘

باپ نے جلدی سےدس روپے دیے اور کہا ’’بتاؤ کیوں رو رہے تھے؟ ‘‘

’’اس روپے کے لیے ہی تو رو رہا تھا‘‘ بیٹے نے چپ ہوتے ہوئے جواب دیا