گھارو: کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 19626 کلو چھالیہ اور 2 ہزار کلو کتھا برآمد

October 11, 2020

گھارو نامہ نگار گھارو میں کوسٹ گارڈ حکام کی کاروائی چیکنگ کے دوران دس ویلر ٹرک سے بھوسے میں چھپائی گئی 19626 کلو چھالیہ اور 2 ہزار کلو کتھا برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پاکستان کوسٹ گارڈ حکام نے معمول کی چیکنگ کے دوران حیدرآباد سے میرپورساکرو جانے والے ایک 10 ویلر ٹرک کو روک کر چیک کیا تو ٹرک سے بھوسے میں چھپائی جانے والی 19626 کلو چھالیہ اور 2 ہزار کلو کتھا برآمد کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور دو ملزمان امانت اللہ اور رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا ۔یہ چھالیہ اور کتھا ممنوعہ گٹکے میں استعمال ہونا تھی۔ قابل غور امر یہ ہے کہ حیدرآباد سے گھارو تک متعدد پولیس چوکیاں قائم ہیں اور انکی کارکردگی یہ ہے کہ کوئی پولیس چیک پوسٹ اس ٹرک کو پکڑنے میں ناکام رہی اور پولیس صرف ایک کلو یا آدھا کلو چھالیہ پکڑ کر پریس کانفرنس کرنے میں مصروف ہے۔ کوسٹ گارڈ کا یہ کارنامہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔