صحافی اتحاد خیرپور : منظور حسین پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاج

October 11, 2020

ہنگورجہ(نامہ نگار) صحافی اتحاد خیرپور کی جانب سے ہنگورجہ کے صحافی منظور حسین جھانگر پر ہنگورجہ تھانے میں مقدمہ درج ہونے کیخلاف صحافیوں نے صحافی اتحاد خیرپور کے صدر غلام حسین چانگ، شمن راجپر، عبدالجبار چانگ، عزیز میمن، مبشر جھانگر، سجاد آرائین، آفتاب بھنبھرو،فیاض شیخ ،خالد حسین سھتو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا ۔