دورِ نبویؐ میں قیلولہ کا وقت

October 16, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔دورنبویؐ میں قیلولہ ظہر کی نماز سے پہلے ہوا کرتا تھا یا اس کے بعد؟(صدیق احمد)

جواب:۔دور نبویؐ میں دو ہی کھانے ہوا کرتے تھے۔ ناشتے کے نام سے ایک تیسرا کھانا، جیسا کہ اب عادت ہے ،اس زمانے میں نہیں تھا۔دوپہر کا کھانا ظہر سے پہلے کھانے کامعمول ہوا کرتا تھا اوراس کے بعد قیلولہ ہوا کرتا تھا ،البتہ جمعے کے دن کھانا اور قیلولہ نماز کے بعد ہوتا تھا۔