وزیراعظم عمران خان آج ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح کرینگے، فواد چوہدری

October 16, 2020

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نسٹ سائنس پارک میں ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ اسٹنٹس یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں، اس سہولت سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔