• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد

اسلام آباد (جنگ نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی PINSTECH کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام یہ ادارہ پاکستان ميں ایٹمی تحقیق کا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے۔ پینسٹک کا ایک اہم کام ریڈیو آئیسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی پیداوار بھی ہے۔ ان ادویات سے فائدہ اٹھا نے والوں میں ملک کے طول و عرض ميں کینسر کے وہ ہزاروں مریض بھی ہیں جن کی آخری امید یہ ادویات ہیں۔ اس توسیعی مرحلے کی تکمیل کے بعد ان ادویات کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جن سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں آسانی ہوگی۔ جنرل ندیم ذکی منج نے ان منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کو ان تعمیراتی منصوبوں کے بر وقت تکمیل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
تازہ ترین