عمران خان کیا یہی مُک مکا ہے؟ اعجاز اسلم کا عمران خان سے شکوہ

October 23, 2020

اداکار اعجاز اسلم بھی ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہوگئے اور وزیر اعظم عمران خان سےشکوہ کر ڈالا۔

اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے سبزی خریدنے مارکیٹ گئے جہاں چھاپہ مارا گیا تھا اور حکام نے وہاں موجود تمام لوگوں کو کہا کہ وہ تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں۔

اداکار نے لکھا کہ ’ہم نے اُس دن کی تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کی جو چھاپہ مارنے سے قبل لگائی گئی ریٹ لسٹ کے تین چوتھائی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو پھل مجھے آدھی سے بھی کم قیمت میں ملے تھے وہ آج پھر زیادہ قیمتوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہی مُک مکا ہے؟