ناگن چورنگی، شارٹ سرکٹ کے باعث 5 گاڑیاں جل گئیں

October 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے گاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ کی2گاڑ یوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیگر 4 گاڑیوں کو بھی لپیٹ لے لیا۔