کراچی(پ ر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ہول سیل کیمسٹس کونسل آف پاکستان کے سینئر رکن ڈاکٹر اقبال سومرو کی والدہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر عثمان غنی مسجد عقب اردو سائنس کالج گلشن اقبال میں ادا کی جائیگی۔
بحرین میں امریکی سفارتخانے نے قونصلر سروسز معطل کر دیں، امریکا نے بحرین میں مقیم امریکیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان نے پارٹی رہنما شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کی ہے۔
انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے تنخواہ اور نوکری کے مواقعوں کے مطالبات کے حق میں 6روزہ ہڑتال شروع کر دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا، لاکھوں اپائنٹمنٹس اور پروسیجر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
قطر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات خطرناک پیشرفت ہوئی، امریکا، ایران کے بیٹھنے کے مرحلے پر اسرائیل نے تہران پر حملہ کیا ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کھوکھلے وعدوں پر آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان سپر لیگ ٹیم حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ وہ لیگ میں ایک مضبوط کم بیک کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انھوں نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی فٹنس اور کھیل پر بھرپور محنت کی ہے۔
ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کےلیے کوششیں تیز کردیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور میں منکی پاکس کی وباکا نوٹس لے کر فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
حکومت نے کرپشن اصلاحات کے تحت دسمبر 2026 ءتک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹرمپ کے اس بیان کو تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہرین و سیاسی شخصیات نے کھلی نسل کشی کی دھمکی قرار دیا۔
معروف امریکی جریدے نے ایران جنگ کے باعث عالمی مالیاتی توازن کو درپیش خطرات بتادیے۔