• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 ڈالر میں خریدی گئی پرانی پینٹنگ ساڑھے 13 لاکھ ڈالر میں نیلام

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

شکاگو کی مشہور مصورہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کا ایک طویل عرصے سے گم شدہ شاہکار امریکہ کی ریاست مشی گن میں ایک معمولی سیل سے صرف 30 ڈالر میں خریدا گیا، جو بعد میں نیلامی کے دوران کروڑوں میں فروخت ہوا۔

’ایلڈرمین میریئمز شیلز‘ نامی اس پینٹنگ کی نیلامی کی توقع ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ ڈالر کے درمیان کی جا رہی تھی، لیکن فری مینز آکشنز میں بولی لگانے والوں کے زبردست مقابلے کے بعد یہ ریکارڈ 1.35 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق یہ پینٹنگ 1952 میں ایک علاج کے عوض ڈاکٹر جان رینلڈز کو تحفتاً دی گئی تھی۔ یہ پینٹنگ تقریباً 75 سال تک اسی خاندان کے پاس محفوظ رہی، جس کے بعد جولائی میں ہونے والی ایک سیل میں محض 30 ڈالر میں ایک خریدار کے ہاتھ لگی۔

1951 میں تخلیق کی گئی اس خوبصورت پینٹنگ میں شکاگو کے سابق کونسلر آرٹ کلیکٹر روبرٹ میریئم کے جمع کردہ سمندری سیپیوں کو مہارت سے عکس بند کیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید