سونا،فی تولہ 350؍روپے سستا

October 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 350روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 1912ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 350روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار 350روپے اور 10گرام سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے 98ہزار 894 روپے پر آگئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1240روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔