پنجاب جلد سرمایہ کاری کے حوالے سے ہب بن جائیگا، تنویر الیاس

October 24, 2020

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور تجارت تنویر الیاس سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین شیخ عمران نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پنجاب میں سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے قوانین مرتب کرنے اور سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیا ۔ تنویر الیاس نے کہا کہ پنجاب بہت جلد سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک ہب کی صورت اختیار کر لے گا۔ انہوں نے شیخ عمران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قانون سازی اور باقاعدہ پالیسیاں مرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملا ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت کسی بھی ادارے میں کوئی رکاوٹ ہو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ۔