• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں آج صبح 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (آفاد) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 20 منٹ) پر آیا۔

آفاد نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع بطلغازی تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

آفاد کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوسیال (NSosyal) پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بطلغازی میں آنے والے زلزلے کے بعد اب تک کسی منفی صورتِ حال کی اطلاع نہیں ملی، تاہم موصول ہونے والی تمام اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید