• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ایران پر ساتویں رات فضائی حملے مکمل، ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی فوج نے ایران پر مسلسل ساتویں رات بھی فضائی حملوں کی لہر مکمل کر لی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں ایرانی نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹک انفرااسٹرکچر، زیرِ زمین اسلحہ ذخائر اور بحری فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں جنگی طیاروں، ڈرونز، جنگی بحری جہازوں اور دیگر عسکری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بھی مکمل طور پر نافذ ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جو مکمل طور پر چوکس اور ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

تازہ حملوں میں 3 افراد شہید، 8 زخمی

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی اور وسطی علاقوں پر ہونے والے امریکا کے تازہ فضائی حملوں میں جاسک اور بندر عباس کے قریب متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر عباس رودان شاہراہ پر 2 پل شدید متاثر ہوئے، ہرمزگان صوبے میں 2 پل اور 1 سرنگ بھی حملوں کی زد میں آئی۔

صوبائی حکام کے مطابق حملوں میں 3 افراد شہید، 8 زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جزیرہ لارک پر میری ٹائم ٹریفک کنٹرول ٹاور، جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ پمپ بھی امریکی میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خرم آباد، یزد، اہواز، سریک، بوشہر، بندر عباس، داراب اور جزیرہ قشم میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید