جامعہ سندھ: بیچلر و ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں 30 اکتوبر تک داخلے

October 26, 2020

جامشورو (نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو میں مختلف 57 شعبوں میں بیچلر و ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، خواہشمند امیدوار 30 اکتوبر تک آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امیدوار بیچلر یا ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے لینے کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں، جس کیلئے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ آن لائن فارم بھرنے کے دوران ایک چالان بھی سامنے آئیگا۔