ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،حافظ عظیم

October 27, 2020

ڈیوزبری (نمائندہ جنگ )فرانس میں گستاخانہ خاکے لگانے اور فرانس کے صدر کے بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں، اس فعل قبیح اور فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد عظیم نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر تکلیف برداشت کر سکتے ہیں ہر ظلم سہ سکتے ہیں لیکن اپنے نبی پاک بلکہ کم و پیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے کسی کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں سکتے، ہم اس نبی کے امتی ہیں جس نبی کا پیغام پیغامِ محبت ہے، پیغامِ امن و سلامتی ہے لیکن اگر تم اس نبی رحمت کی شان میں گستاخی کرو گے تو ہم نہ صرف احتجاج کا حق رکھتے ہیں بلکہ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کافوری نوٹس لے ورنہ دنیا کا امن مزید خراب ہو گا جس کی ذمہ داری نام نہاد امن کے ٹھیکیداروں پر ہو گی۔