کیماڑی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم

October 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بدھ 28اکتوبر کو نیا ضلع ’’ کیماڑی ‘‘کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی منظوری شدہ اتھارٹی کی اجازت کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نئے قائم کئے گئے ضلع میں لوکل گورنمنٹ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی بھی قائم کردی ہے۔