ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کمی

October 29, 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی برقرار رہا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1414 روپے کمی سے 95 ہزار 680 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 22 ڈالر کم ہوکر 1872 ڈالر فی اونس ہے۔