ملکی نظام کرپٹ، اسکی بساط لپیٹی جائے، جمعیت نظریاتی

October 30, 2020

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ کرپشن ایک ناسورہے نیب کوشفاف احتساب کرناہوگالیکن یہ تلخ حقیقت ہے کہ حکومت گرانے والی دوبڑی جماعتوں نے اپنے دوراقتدار میں ایک دوسرے کونیچے گرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا اب وہی خود سزاکاٹ رے ہیں ، ملک کا موجودہ نظام کرپشن اور بدعنوانی کی ترغیب دیتاہے اورایماندار باضمیر لوگوں کو کرپشن کرنے پر مجبورکرتاہے آج نیب تمام کوششوں کے باوجود بدعنوان عناصر کے سامنے بے بس ہوچکا ہے، تمام سیاست دان بیوروکریٹ بشمول پی ڈی ایم کے سر براہاں کرپشن کی زدمیں ہیں تمام ٹیکسزملک کے خزانہ میں جانے کی بجائے ضائع ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی کی روک تھام کیلئے جوادارہ بنایاجاتاہےاسکے ثمرات عوام کونظرنہیں آتے، پچاس سال سے تمام معاشرہ کرپشن کاعادی ہوچکاہے،پورے نظام کولپیٹ کر خلوص کے ساتھ نیامنصفانہ نظام قائم کیاجائے اور اداروں کو خود مختاراور جواب دہ بنایا جائے۔