وزیراعظم عمران خان کا پمز اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ

October 30, 2020

وزیراعظم عمران خان غیر اعلانیے دورے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) اسلام آباد پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔

عمران خان نے پمز اسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔


اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کو اسپتال کی ایمرجنسی کو جدید طرز پر استوار کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایمرجنسی میں مریض اور باہر لواحقین علاج کو اسکرین پر مانیٹر کرسکیں گے، اس حوالے اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے 5 پروٹوکولز طے کردیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کا معائنہ سب سے پہلے کیا جائے گا جبکہ حادثات کے شکار مریض بھی اسپتال عملے کی ترجیح ہوں گے۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی سے مریض وارڈ میں منتقلی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔