• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس

تصویر بشکریہ، پی سی بی سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ، پی سی بی سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

لاہور میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر محسن نقوی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن زیر غور آیا، ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ضرورت کے تحت گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید