بلوچستان کے مختلف اضلاع میں’’بلین ٹری سونامی پروگرام‘‘ کی تربیت

November 23, 2020

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعظم عمران خان کے ’’ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام‘‘ کے تحت "ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم" کے بارے میں دو دن کی مختصر تربیت کا افتتاح چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ عبدالجبار نے کیا یہ تربیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، نوشکی، چاغی، قلعہ عبداللہ، مستونگ اور ہرنائی کے افیسر ان اور اہلکاروں کے لئے کی گئی۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ساؤتھ ضیضم علی ’’پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹی بی ٹی ٹی پی‘‘ فارسٹری ، علی عمران ’’اسلم بزدار کنزرویٹر آف فارسٹ ایڈمن، محمد لطیف کنزرویٹر آف فارسٹ ایجوکیشن کوئٹہ فاروق خان کاکڑ کنزرویٹر آف فارسٹ ’’ایم اینڈ ای ٹی بی ٹی ٹی پی‘‘ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسر تربیتی ورکشاپ میں شریک تھے۔ چیف کنزرویٹر عبدالجبار نے ’’ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام منصوبے کے کامیاب نفاذ کے تناظر میں ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو مزید ہدایت کی کہ وہ توجہ سے ٹریننگ اٹینڈ کریں اور اپنی پروگریس رپورٹنگ کو بہتر بنائیں، سیکرٹری فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف بھی اتوار کو تربیت کے آخری دن میں شامل ہوں گے اور کورس کی تکمیل کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔ چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ نے کہا کہ اسی نوعیت کی تربیت صوبے کے افسران و فیلڈ اسٹاف کے لئے نصیر آباد، لورالائی اور اوتھل میں بھی دی جائے گی۔