الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کی تاریخوں میں توسیع

November 24, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیو رسٹی (کے ایم یو)پشاور نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کی تاریخوں میں توسیع کردی۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ، بی ایس پیرامیڈیکس، بی ایس سپیچ اینڈ لینگویج پتھالوجی،بی ایس آکوپیشنل تھراپی، بی ایس پراستھیٹکس اینڈ آرتھیٹکس اور بی ایس پبلک ہیلتھ کےلئے جاری داخلوں کی تاریخوں میں توسیع کورونا ایس او پیز پر عمل درآمداور طلباء وطالبات اور والدین کے اصرار پرکی گئی ہے، یہ توسیع پشاور،سوات اور کوہاٹ کے تینوں کیمپسز میں داخلوں میں کی گئی ہے۔نئے شیڈول کے مطابق اب امیدوار27نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے،شعبوں کی عبوری میرٹ لسٹ 2دسمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ داخلوں یا میرٹ لسٹ پر اعتراضات 3دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، فائنل میرٹ لسٹ7دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ داخلہ انٹرویوز8سے11دسمبر کے درمیان ہوں گے۔داخلے کے اہل امیدوار 16دسمبر تک فیس جمع کرا سکیں گے ، نئے سیشن کی باقاعدہ کلاسیں 21دسمبر سے شروع ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کے مطابق تاریخوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی خواہشمند امیدوارمذکورہ تاریخوں تک داخلہ فارم داخلہ پراسسنگ فیس کی اصل رسید کے ہمراہ متعلقہ انسٹی ٹیوٹس میں جمع کرائیں۔