بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ہفتہ سٹریٹ چلڈرن کا آغاز

November 24, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)دوست ڈے کئیر سنٹر اور دارالفلاح قادر آباد جی ٹی روڈ پشاورمیں بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ہفتہ سٹریٹ چلڈرن کا آغاز کر دیا گیاجس میں بچوں کے درمیان تصویر کشی کے مقابلے ہوئے اور بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے جنہیں حاضرین خوب داد دی ۔ اس سلسلے میں ہفتہ سٹریٹ چلڈرن کی پہلی تقریب میں شہر بھر کے سٹریٹ چلڈرن نے شرکت تقریب میں سٹریٹ بچوں پینٹنگز کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس دوران ٹیبلوز بھی پیش کئے اس موقع پر دوست ڈے کئیر سٹڈی منیجر اور سائیکالوجسٹ جمیلہ اختر نے بچوں بچوں کی رہنمائی کی اور پینٹنگز اور ٹیبلو میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ تقریب کے اختتام پر بچوں کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب میں انچارج دارالفلاح حاجی گل حیدر خان، افضل شاہ بنگش، ڈاکٹر نوید اضغر اور کامران بھی موجود تھے۔