چانسلر رشی سوناک نے آئندہ برس کیلئے معاشی منصوبوں کا اعلان کردیا

November 26, 2020

لندن (سعید نیازی )چانسلر رشی سوناک نے آئندہ برس کیلئے معاشی منصوبوں کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ اکنامک ایمرجنسی’’ ابھی شروع ہوئی ہے،حکومت رواں برس 394 بلین قرضہ لے گی، رشی سوناک نے کہا کہ برطانوی معیشت 11.3 فیصد تک سکڑے گی، یہ 300 برس کی کم ترین سطح ہوگی،آئندہ برس کے وسط تک بیروزگاری کی شرح 2.6 ملین تک پہنچ سکتی ہے، رشی سوناک نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں منجمد رہیں گی، صرف کم تنخواہ والوں کی تنخواہ میں اضافہ ہو گا،انہوں نےکہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور این ایچ ایس کے عملہ کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے گا ۔اوورسیز ایڈ کی شرح کم کر کے 0.5 کردی گئی ہے، رشی سوناک نے کہا کہ این ایچ ایس کو رکے ہوئے آپریشن کرنے کیلئے تین بلین پاؤنڈ اضافی ملیں گے۔