آرٹس کونسل کے انتخابات 20دسمبر کو ہونگے

November 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 20 دسمبر 2020 کو منعقد ہونگےجبکہ سالانہ جنرل باڈی اجلاس ہفتہ 12 دسمبر2020کو شام 5 بجے منعقد ہوگا ۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق صدر ،نائب صدر،سیکرٹری،خازن اور گورننگ باڈی کے12 ممبران کا انتخاب 20 دسمبر 2020 اتوار کو ہوگا۔