تُرک اداکار جلال کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

November 28, 2020

اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر تُرک اداکار جلال نے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نومولود بچے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔


تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کیپشن میں تُرک زبان میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ میرے رب نے مجھے جمعے کے مبارک دن باپ بنایا ہے جس کے لیے میں اپنے رب کا بہت شکر گزار ہوں۔‘

جلال نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر جوڑے کو جمعے کے دن والدین بننے کی سعادت عطا کرے۔‘

اس کے علاوہ اُنہوں نے بچے کی پیدائش میں بھرپور تعاون کے لیے ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں جلال نے اپنے بچے کی تاریخ پیدائش 27-11-2020ء بھی لکھی ہے جبکہ اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹی کی۔





تُرک اداکار کی پوسٹ پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُنہیں مبارک باد دیتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔