SSGC کی سندھ میں کسی بھی قسم کی گیس لوڈشیڈنگ کی تردید

November 28, 2020

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں کسی بھی قسم کی گیس لوڈشیدنگ کی تردید کردی۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان شہباز اسلام نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین کم گیس پریشر کی شکایت درج کرائیں، ایس ایس جی سی مسئلہ حل کرے گی۔

شہباز اسلام نے شہروں میں گھریلوں صارفین کو کم پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی پر وضاحت جاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، حکومتی احکامات بھی گھریلو صارفین کو پہلے گیس فراہم کرنے کے ہیں۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مسلسل گیس پہچانے کی کوششیں جاری ہے۔