پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ہراساں کیا، علی قاسم گیلانی

November 28, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری شروع کی تو پولیس ہراساں کررہی ہے۔

جلسے کے چیف کو آرڈینیٹر علی قاسم گیلانی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں آج استقبالی کیمپ لگانا تھا۔

علی قاسم گیلانی نے کہا کہ جلسے کی تیاری شروع کی، پولیس ہراساں کررہی ہے اور تمام سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ 30 نومبر کو ہونا ہے، لیکن انتظامیہ کی وجہ سے آج سے شروع ہوگیا ہے، کل مرکزی قیادت یہاں موجود ہوگی، عوام ماسک کا استعمال کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالرحمان کانجو کا کہنا ہے کہ ریاست کو عوام کیخلاف کھڑا نہ کیا جائے، رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری ملتان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، اگر انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو مریم نواز بھی کل ملتان پہنچ جائیں گی۔