نیوزی لینڈ کا فائنل وارننگ کے اگلے روز پاکستانی کرکٹرز کا شکریہ

November 29, 2020

کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی بائیو سیکیور سہولت میں پاکستانی ٹیم کے رویے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جمعہ کو جاری ایک بیان میں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا کہ ٹیم کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ وہ قرنطینہ اور آئسولیشن قوانین کی پاسداری کریں اور اب اس سلسلے میں صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے تعاون کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کورونا سے پاک رکھنے کے لیے ان قوانین کی پاسداری اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں جمعے کو دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کو بائیو سیکیور ببل میں ٹریننگ کے لیے دیا گیا استثنیٰ بھی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔