پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا پی ایچ ڈی سکالرشپس کا اعلان

November 30, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے پی ایچ ڈی کے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے بین الااقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔ دنیا کی 50ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے پر پی ایچ ڈی کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ پالیسی کے تحت پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت امیدواروں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق نیچرل سائنسزکے طلبہ کو سکالرشپس میں ترجیح دی جائے گی جبکہ سائنس کے مضامین میں پی ایچ ڈی کے لیے زیادہ سکالر شپس مختص کیے گیے ہیں۔ 10فی صد سکالر شپس پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے مختص کیے گیے ہیں۔