کورونا وائرس: مصر کی سیاحتی آمدنی میں 21.6 فیصد کمی

December 03, 2020

حالیہ کورونا وائرس کے باعث مصر کی سیاحت میں گذشتہ مالی سال کے دوران 20.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

عرب میڈیا نے مصر کے سینٹرل بینک کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تقریباً 23 لاکھ مصری شہری بھی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سنٹرل بینک آف مصر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران سیاحت کے باعث ہونے والی آمدنی 9.85 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سیاحت کے شعبے میں ہونے والی آمدنی تقریباً 12.57 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ بلند طرین سطح پر تھی۔

کورونا وائرس کے اثرات سے مصر کی سیاحت کے شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی اگر متاثر نہ ہوتی تو راوں سال اس آمدنی کی تاریخی سطح تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی تھی۔