دنیا بھر میں کورونا سے اموات 15 لاکھ سے بڑھ گئیں

December 04, 2020

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات 2 لاکھ اسی ہزار سے زیادہ ہو گئیں اور اٹلی میں ایک ہی دن میں مزید 993 افراد جان سے گئے۔

انگلینڈ میں کورونا متاثرین میں کمی آنے لگی جبکہ بیلجیئم میں بھی کورونا کیسز میں ساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے۔

اٹلی نے کرسمس چھٹیوں پر اندرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگادی۔