جنت مرزا کی چھوٹی بہن کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہوگئے

December 15, 2020

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے۔

بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد علشبہ انجم پاکستان کی چوتھی ٹک ٹاکر بن گئیں ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں۔

چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

انسٹا اسٹوری میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہوں۔‘

جنت مرزا نے لکھا کہ ’میری بہن ایسے ہی آگے بڑھتی رہو۔‘

علشبہ انجم کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔





واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر ہیں۔