مچھلی کے منفرد پکوان

January 08, 2021

……تندوری فش ……

اجزا :مچھلی (فروزن ) آدھا کلو ،دہی دو کھانے کے چمچے ،انڈی کی زردی ایک عدد ،فریش کریم ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا پسا ہوا لہسن ادرک دوکھانے کے چمچے ،بھنا ہوا زیرہ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ ،زردہ کا رنگ ایک چٹکی ،میدہ ایک کھانے کا چمچہ ،نمک آدھا چائے کا چمچہ ،سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچہ ،ہلدی آدھا چائے کا چمچہ ،مکھن دو کھانے کے چمچے ۔

ترکیب :تمام اجزا کواچھی طر ح مکس کرکے مچھلی میں کٹ لگا کر اندراور اوپر لگا دیں اور دوگھنٹے کے لیے رکھ دیں ،اس کے بعد اوون کو 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں ،بیکنگ ٹرے میں ہلکی سی چکنائی لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کریں ،اوون سے نکالنے کے بعد اوپر سے مکھن لگا کر پانچ منٹ بیک ہونے کے لیے رکھ دیں ۔چٹ پٹی تندوری فش تیار ہے ،چٹنی اور کیچپ کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔

……فش ملائی بوٹی ……

اجز ا:مچھلی کی بوٹیاں آدھا کلو،نمک حسب ِذائقہ ،پسا ہوا ادر ک لہسن ایک کھانے کا چمچہ ،پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ،پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ ،سفید زیرہ ایک چا ئے کا چمچہ، پسی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کاچمچہ ،ہرا دھنیا دو کھا نے کے چمچے،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے،دہی دو کھانے کے چمچے،فریش کریم چارکھانے کے چمچے، کارن فلار ایک کھانے کا چمچہ،تیل دوکھانے کے چمچے۔

ترکیب : مچھلی کو صاف دھو کر خشک کرکے پیالے میں رکھ لیں ۔اس میں نمک، ادرک لہسن،لال مرچ ،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ،گرم مسالہ ،ہری مرچیں اورچوپ ہرا دھنیا ڈال کر میر ینیٹ کر لیں ۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔پھر مچھلی پر دہی ،کریم ،لیموں کا رس ،کارن فلار اور تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان بوٹیوں کو سیخوں پر لگا دیں ۔ فرائنگ پین کو ہلکا سا چکنا کرکے ان سیخوں کو درمیانی آنچ پر سینک لیں ۔مزیدار فش ملائی بوٹی تیار ہے ۔

……گرلڈ فش……

اجزا:مچھلی(درمیانے سائز کی) ایک عدد(سالم)،اوریگا نو دو کھانے کے چمچے، تھائم دو کھانے کے چمچے،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے،نمک حسبِ ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ حسب ِذائقہ،زیتون کا تیل حسب ضرورت،لیموں (سلائس کرلیں) گارنشنگ کے لئے

ترکیب:گرل کو پہلے سے گرم کر لیں۔ مچھلی کودھو کر اچھی طرح خشک کر نے کے بعد اس میں نمک، کالی مرچ اور تھوڑا سا لیموں کا رس لگا دیں۔ تھائم اور یگانو بھی لگا دیں۔ اب مچھلی کے دونوں اطراف تین، تین گہرے کٹس لگائیں۔ اب مچھلی کو گرل پر رکھیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈالتی جائیں۔ دونوں طرف سے گولڈن براؤن اور خستہ ہو جائے تو اتار لیں۔ اطراف میں لیموں کے سلائسز رکھ دیں اور سرو کر یں۔