نادیہ خان کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

January 09, 2021

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی مختلف تصاویر پر مبنی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

رواں ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والینادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی حالیہ نئی تصویروں کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان نے خوبصورت سِلک کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے شوہر جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نادیہ خان اور اُن کے شوہر کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

نادیہ خان نے یہ ویڈیو کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے اور اب تک اس ویڈیو پر 50 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔

نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ’اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔‘

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔