• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ یہ اُن کی تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔

دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔


نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویروں پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر نتقید کے تیر بھی برسائے۔

ایسا ایک تبصرہ کشف نامی صارف کی جانب سے نادیہ خان کی پوسٹ پر کیا گیا جنہوں نے اداکارہ و میزبان سے سوال کیا کہ ’مجھے یہ بات سمجھ نہیں  آرہی کہ آپ کی یہ شادی کونسے نمبر کی ہے؟‘

صارف نے کہا کہ ’ابھی تو آپ کا بیٹا کیان بھی بہت چھوٹا ہے۔‘

نادیہ خان نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیان میرا اپنا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے اُسے گود لیا ہے۔‘

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’اور یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔‘

خیال رہے کہ نادیہ خان نے دو روز قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین