• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان نے شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردو تصاویر پر مبنی فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔


مذکورہ فوٹو کولاج میں نادیہ خان خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کی قمیض شلوار زیب تن کی ہوئی ہے۔

نادیہ خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے یوٹیوب چینل کا لنک دیا اور مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’اُن کی شادی کی تقریب کا مکمل البم دیکھنے کے لیے اس لنک پر کِلک کریں۔‘

اس سے قبل نادیہ خان نے مہندی لگے اپنے ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔


نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا تھا کہ ’وہ بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کریں گی۔‘

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین