یمنی ریال کی قدر گھٹنے پر شہریوں کا احتجاج

January 15, 2021

عدن ( نیوز ڈیسک) یمن میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ پر حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عبوری حکومت کے دارالحکومت عدن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹائر بھی جلائے۔ اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور مارکیٹیں بھی بند کرادیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کرنسی کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ یمن میں ایک ڈالر کی قیمت 790 یمنی ریال ہوچکی ہے۔ 2015ء میں شروع ہونے والی جنگ سے قبل ڈالر کی قیمت 215یمنی ریال تھی۔