بائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان

January 15, 2021

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسینیشن پلان اور معیشت بچاؤ کے 1.9 کھرب ڈالر کےپیکج کا اعلان کیا ہے۔

جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پاتے ہی ہمیں مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی معیشت کو دوبارہ بہتری کی طرف لے جانا ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان امریکی معیشت کو بچانے کے لیے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کا اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس پیکج کے تحت امریکن شہریوں کو 1400 ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے جو حال ہی میں منظور ہونے والے کووڈ 19 بل کے علاوہ ہیں۔