پاکستان نےواٹس اپ کی طرز پراپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

January 16, 2021

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کے مطابق پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن’ اسمارٹ آٖفس‘ تیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کہ بل میں پرائیویسی اور معاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے نکات شامل کر رہے ہیں، بل کا واحد مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کا کہنا تھاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز شامل کی ہیں، ڈیٹا پروٹیکشن کی پالیسی کا بنیادی عنصر انفرادی صارف ہے، اس میں بزنس کنزیومر ابھی شامل نہیں ہے۔امین الحق نے بتایا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قواعد بھی لاگو کر دیے گئے ہیں، نئے قوانین کے تحت تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رابطہ آفس قائم کرنے کے پابند ہیں اور حکومت عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے جواب کی منتظر ہے۔