سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی ترقیاں کئی سال سے التواء کا شکار

January 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف کی ترقیاں التواءکا شکار ہیں، اسپتال میں شعبہ جاتی ترقی کا سلسلہ کئی سالوں سے رکا ہوا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے شعبہ جاتی ترقی کے لئے ملازمین کی ترقی کے غرض سے 2 ماہ قبل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور گریڈ 1 تا 4 کے ایسے ملازمین جو کہ اپنے کوائف کے مطابق سندھ سول سرونٹ رول 1974کے مطابق ترقی کے اہل تھے سے درخواستیں طلب کی گئیں لیکن شعبہ جاتی کمیٹی کی میٹنگ کو بغیر کسی وجہ کے دو بار منسوخ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی ترقیاں تعطل کا شکار ہیں اور ترقی کے اہل ملازمین میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔