لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی شیر پاؤ کالونی قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان دودھ فروش بابر کو ڈکیتی کے دوران لوٹ کر فرار ہوئے تھے،پولیس نے ان کا تعاقب کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعددونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کر دیا،جہا ں ان کی شناخت 19سالہ شکیل ولد رشید اور21سالہ اظہر ولد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔