میرے والد نے 41 سال تک عمرکوٹ کے عوام کی خدمت کی، امیر علی شاہ

January 19, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے 41 سال تک عمرکوٹ کے عوام کی خدمت کی۔

ایک بیان میں امیر علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کی جیت اسی خدمت کا نتیجہ ہے، وہ ہندو برادری کے بھی شکر گزار ہیں جس نے اُن پر اعتماد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمرکوٹ میں ہونے والے پی ایس 52 ضمنی الیکشن کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر جیت گئے۔ جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر اور امیر علی شاہ کے والد علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔