ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

January 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی تھانے کی حدود مرتضی ٰچورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی نےموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ما ردی ،جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 22سالہ اویس یوسف اور زخمی کی شناخت 18سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ موچکو کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 55سالہ خاتون سکینہ زوجہ ہاشم جاں بحق ہوگئی۔