اوسلو میں کورونا لاک ڈاؤن میں 4فروری تک توسیع کا فیصلہ

January 22, 2021

اوسلو (ناصراکبر)اوسلو سٹی کونسل کے مئیر ریمنڈ جوہنسن نے کورونا صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کے سماجی بندش کو 4 فروری تک یعنی دو ہفتوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اوسلو سٹی کونسل شراب نوشی اور معاشرتی بندش کو بڑھا رہی ہے ، لیکن بچوں اور نوجوانوں کے لئے کچھ تفریحی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، میئر اوسلو نےکہاکہ پرائمری اسکول کی عمر کے بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیاں اور انڈور کھیل دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں اور تفریحی کلبوں میں 20 تک افراد سخت انفیکشن کنٹرول قواعد کے ساتھ جمع ہوسکتے ہیں جبکہ مڈل اسکول اور ہائی اسکول دونوں اب بھی ریڈ لیول پر ہیں لیکن اگر مثبت رجحان جاری رہتا ہے تو ہم جلد ہی اپر سیکنڈری اسکولوں کو پیلے درجے پر ڈال دیں گے، اسی طرح ناروےمیں بدھ کے روز پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 18 اور مریض چل بسےجبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 543 ہوگئی ہے۔بدھ کے روز ناروے میں کورونا وائرس کے مزید 213 کیسز سامنے آئےاور اس طرح ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد59669ہو گئی ہے ۔ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،نارویجن میڈیا کے مطابق ناروے کے بادشاہ ہارلڈ نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ میں آپ کو سب سے زیادہ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ذاتی طور پر آپ اور آپ کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔