اضافی میڈیکل سیٹیں ضروریات کے مطابق تقسیم کی جائیں‘پشتونخواایس او

January 22, 2021

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے بیان میں کہا گیاہے کہ تعلیم دشمن صوبائی حکومت نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے قانونی،متفقہ ایکٹ میں انتہائی عجلت میںعلم دشمن ترامیم کیں دوسری جانب طلباء کی جانب سے میڈیکل سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے پر دانستہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مسئلہ حل کرنے کی بجائے منفی حربے استعمال کی جارہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی سیٹوں میں حالیہ اضافہ معروضی شرائط وضروریات کے برعکس تقسیم کیا بعض ڈویژن کی سیٹوں کو کم کیا بیرون ملک اور دیگر صوبوں کیلئے مختص رہ جانے والی سیٹوں کو اوپن میریٹ کی بجائے ڈویژن میرٹ میں تبدیل کیا گیا ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والے ضلع کے لئے میڈیکل کی چار سیٹیں اضافہ ہوا لیکن کوئٹہ کی22لاکھ سے زائدآبادی کو سیٹوں سے محروم رکھاگیا بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ جلد اضافی نشستوں کی غیرمنصفانہ تقسیم ختم کرکے ضروریات کے مطابق طلباء کو مواقع فراہم کیے جائیں۔